لندن(ویب نیٹ نیوز ): برطانوی میڈیکل جرنل ( بی ایم جی) نے اپنی نوعیت کا ایک عجیب واقعہ بیان کیا ہے جس کے مطابق 34 سالہ برطانوی شہری نے اپنی چھینک روکنے کی کوشش جس کے باعث اس کے گلے کی نالی پھٹ گئی۔
جریدے میں شائع آرٹیکل کے مطابق قبل ازیں برطانوی شہری بالکل صحت مند تھا اور وہ اپنی چھینک کو اکثر روک لیا کرتا تھا۔ اس عمل کے دوران وہ اپنی ناک کے نتھنوں اور منہ کو مضبوطی سے بند کرلیا کرتا تھا جسے وہ کبھی بھی کسی کو دہرانے کا مشورہ نہیں دیں گے۔
ایک وقت ایسا آیا کہ زوردار چھینک کا دباؤ الٹا پڑگیا اور اس کے حلق کا پچھلا پردہ بری طرح متاثر ہوگیا۔ بعدازاں غذائی نالی اور حلق کے آواز خارج کرنے والے حصے (وائس باکس) کی درمیانی جگہ متاثر ہوئی۔ چند روز بعد اس کی گردن اگلی جانب سے پھولنے لگی اس کے بعد گردن گھمانے سے عجیب کڑکڑاہٹ سنائی دینے لگی۔
اس کے گلے کا ایکس رے کیا گیا تو معلوم ہوا کہ چھینک روکنے سے اس کے گلے کا پچھلا حصہ پھٹ گیا ہے۔ اس سے ہوا بلبلوں کی شکل میں حلق سے باہر جاکر سینے کے اندر تک پہنچ رہی ہے۔ اس کیفیت کو ’سب کیوٹینیئس ایمفیسیاما‘ بھی کہا جاتا ہے جس میں گردن سے پسلیوں تک عجیب و غریب احساس ہوتا ہے اگر بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ کیفیت جان لیوا بھی ہوسکتی ہے۔
متاثرہ شخص کے منہ میں کھانے کی نلکیاں ڈالی گئیں اور اسے اینٹی بایوٹکس دی گئیں۔ ڈاکٹروں نے اسے اسپتال سے فارغ کرتے ہوئے نصیحت کی کہ وہ اگلی مرتبہ چھینک روکنے کی کوشش نہ کرے اور ہر دو ماہ بعد اپنا معائنہ ضرور کرائے۔
ماہرین کے مطابق چھینک کے وقت حلق سے نکلنے والی ہوا 40 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے 20 فٹ دور تک اثر کرسکتی ہے ایک چھینک میں ہمارے ناک اور منہ سے 40 ہزار چھوٹے بڑے قطرے خارج ہوتے ہیں چھینک روکنے کا عمل انسان کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔
حمزہ شہباز شریف لاہور سے واضح برتری سے کامیاب
مخالفین کی قیاس آرائیاں اور وسوسے دم توڑ گئے، حمزہ شہباز لاہور پہنچ گئے
ملک سیلاب میں ڈوب رہا ہے اور حکومت سارا زور لیگی کارکنوں پر کریک ڈاؤن میں صرف کر رہی ہے: حمزہ شہباز
آئی کیوب قمر: پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ چاند پر روانہ ہو گیا
پاکستان میں بڑی گاڑیوں پر پرائس کٹ لیکن چھوٹی گاڑیوں پر نہیں: ’ایک کار کی قیمت 15 لاکھ کم ہوئی، کمپنیوں کے منافع کا اندازہ لگائیں‘
Peйтинг Toп-10 Лучшиx Oнлaйн Кaзинo Poccии Пo Чecтнocти, Выплaтaм и Oтдaч
لاہور میں ٹارگٹ کلر متحرک، دو روز میں دو پولیس اہلکار قتل
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیرخزانہ
ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کو کیا اختیارات حاصل ہوں گے؟
گوگل کا تعلیمی شعبے میں 75 ملین ڈالر کی گرانٹ، مصنوعی ذہانت کے کورسز شروع کرنے کا اعلان
60 سالہ حسینہ نے ‘مس یونیورس’ کا تاج‘ اپنے سر سجا لیا
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
پی ٹی آئی کی 5 فرنچائز ہیں، بتا دیں آفیشل فرنچائز کون سی ہے؟ فیصل کریم کنڈی