ملک سیلاب میں ڈوب رہا ہے اور حکومت سارا زور لیگی کارکنوں پر کریک ڈاؤن میں صرف کر رہی ہے: حمزہ شہباز

سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب میں عمران نیازی کی فسطائی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ لندن سے جاری بیان میں مسلم لیگ ن کے کارکنان کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ورکرز پر کریک ڈاؤن قابل مذمت ہے۔ پر امن سیاسی کارکنان کی غیر قانونی گرفتاریاں سراسر  سیاسی انتقام ہے۔ ان اوچھے ہتھکنڈوں سے مسلم لیگ ن کے ورکرز کے حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے۔ لیگی کارکنان اور قیادت نے ہمیشہ انتہائی صبر اور حوصلے کے ساتھ فاشسٹ حکمرانوں کا ظلم و جبر برداشت کیا ہے اب بھی کرلیں گے مگر آپ میں تو ایک دن بھی برداشت کا حوصلہ نہیں۔ غیر جمہوری امرانہ روئیے ملک و قوم سے دشمنی کے مترادف ہیں۔
سابق وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب سمیت پورا ملک سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے۔ لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں  سینکڑوں اموات ہوچکی ہیں مال مویشی اناج سب تباہ ہوگیا ہے۔ سیلاب میں ڈوبتے ہوئے لوگ اذانیں دے رہے ہیں، چھتوں پر چڑھے کھلے آسمان تلے بے اسرا پڑے مدد کے انثظار میں ہیں اور نااہل صوبائی حکومت سیلاب زدگان کو بچانے کی بجائے انتقامی کارروائیوں میں لگی ہوئی ہے۔
سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم کے مجرموں کو اخرت میں بھی اور اس دنیا میں بھی بہت جلد حساب دینا پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.