مخالفین کی قیاس آرائیاں اور وسوسے دم توڑ گئے، حمزہ شہباز لاہور پہنچ گئے

سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف لندن سے واپس لاہور پہنچ گئے ہیں، تین ہفتہ سےزائد برطانیہ میں قیام کیا۔

حمزہ شہباز کی 7 ستمبر کو نیب عدالت اور سپیشل سنٹرل کورٹ میں پیشی بھی ہے، پچھلی پیشی پر وہ اپنی بیٹی کے برطانیہ میں علاج کے باعث پیش نہ ہوسکے تھے اور مخالفین کو یقین تھا کہ وہ عدالتی کاروائی کا سامنا کرنے جلد ملک واپس نہیں آئیں گے مگر حمزہ شہباز کی اچانک آمد نے مخالفین کے کئیے کرائے پر پانی پھر کر انہیں زبردست شش و پنج میں مبتلا کردیا ہے۔

حمزہ شہباز مسلم لیگ ن کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امدادی امور کی نگرانی کے ساتھ ساتھ عوامی ریلیف میں وزیراعظم کی معاونت بھی کریں گے، سابق وزیراعلیٰ پنجاب سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز 4 اگست کو نجی دورے پر اپنی بیٹی سماویہ کے علاج کیلئے لندن گئے تھے انہوں نے 3 ہفتے سے زائد برطانیہ میں قیام کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.