غریب عوام کے لئیے مہنگائی کا ایک اور بم تیار، حکومت نے بجلی نرخ میں اضافے کی سمری تیار کرلی

غریب عوام کے لئیے مہنگائی کا ایک اور بم تیار، حکومت نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی سمری تیارکرلی ،فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 75پیسے اضافے کا امکان ہے ۔

بجلی کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ کل وزیر خزانہ اسد عمر کی سربراہی میں ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) کے اجلاس میں کیا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق سمری میں بجلی کے نرخ میں اضافہ سال 2016-17 اور 2017-18 کےلئے تجویز کیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق بجلی میں حالیہ اضافے کے بعد صارفین سے تقریباً400 ارب روپے ماہانہ اضافی وصول کئے جائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.