برج خلیفہ دوبئی: ایک ہی بلڈنگ میں سحر و افطار کے 3 مختلف اوقات

دبئی: دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کے رہائشیوں کے لیے سحر و افطار کے 3 مختلف اوقات رکھے گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک اور شہروں کے مکین اپنے اپنے مقامی وقت کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں سحری اور افطار کرتے ہیں لیکن دبئی میں واقع برج خلیفہ ایک ایسی عمارت ہے جس کے مکین ایک ہی وقت میں نہ تو سحری کرتے ہیں اور نہ ہی افطار۔ اس اونچی عمارت کی مختلف منزلوں میں سحر و افطار کا وقت تبدیل ہوجاتا ہے۔ دبئی کی عالمگیر شہرت یافتہ عمارت برج خلیفہ 160 منزلہ ہے اور اعلان کردہ شیڈول کے مطابق برج خلیفہ کی 80 سے 150 ویں منزل تک کے مکین نماز مغرب کے 2 منٹ بعد افطار کرتے ہیں۔ دبئی کی مساجد میں مغرب کی اذان کے 2 منٹ بعد برج خلیفہ کے مکین نماز مغرب ادا کرتے ہیں اور اذان فجر کے 2 منٹ بعد تک ہی سحری بھی کرنے کے مجاز ہیں۔ 150ویں منزل سے لے کر 160 ویں منزل تک کے مکین اذان کے 3 منٹ بعد روزہ افطار کرتے ہیں جبکہ فجر کی اذان کے 3 منٹ بعد تک سحری کرتے ہیں۔ برج خلیفہ کی 80ویں منزل کے مکین دبئی کے دیگررہائشیوں کی طرح مغرب کی اذان ہوتے ہی افطار اور فجر کی اذان ہوتے ہی سحری ختم کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.