عید قرباں سے قبل مرغی کا گوشت مہنگا کرنے کی تیاریاں

عید قرباں سے قبل کراچی میں مرغی کا گوشت مزید مہنگا کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، اور پولٹری ریٹیلرز مرغی کا گوشت 800 روپے بیچنے کے لئے تیاری کرچکے ہیں۔

کراچی میں مرغی کا گوشت سرکاری قیمت 570 روپے کلو سے 150 سے 170 روپے مہنگا فروخت ہورہا ہے۔ یعنی 720 سے 740 روپے کلو میں بک رہا ہے۔

پولٹری ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے کہا کہ فی کل قیمت 790 روپے تک کی جاسکتی ہے۔

دوسری جانب خریدار وں کا کہنا ہے کہ قوت خرید جواب دے گئی، کئی کئی کلو خریدنے والے ایک کلو اور آدھ کلو پر آگئے ہیں ۔افسوس ناک صورت حال یہ ہے کہ قیمتوں کو چیک کرنے والا نظام کمزور ہونے کے سبب مہنگائی مافیا کو کنٹرول نہیں کیا جاسکا۔

کراچی

INFLATION

SINDH GOVT

POULTRY ASSOCIATION

CHICKEN PRICE INCREASE

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.