سابق وفاقی وزیر اور کنوینئر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ2018 کے انتخابات کوئی جیتا نہیں بلکہ اسے 30 سے 40 سال کی تیاری کے بعد جتوایا گیا تھا۔
آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمیں صحیح گن لو، کراچی چلے گا تو ملک کی معیشت چلے گی، کراچی اور سندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ معاہدہ کرلیں، گارنٹی دیتے ہیں سب کچھ چلا کر دکھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم معیشت کو بہتر بناکر دکھائیں گے، ہم نے اپنے آپ کو ایک طرف بٹھا لیا ہے، کراچی کی اصل لیڈر شپ کے بغیر کراچی چلا سکتے ہیں تو چلا لیں، کراچی میں 80 یوسیز کم کردیں۔
پنجاب اور کے پی الیکشن التواء کیس میں فُل کورٹ کی استدعا مسترد ہونے پر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ”فُل کورٹ پر کس کو اور کیوں خوف ہے، کیا عدالت کو اپنے آپ سے خوف ہے، اپنے لوگوں سے خوف ہے، اپنی ٹیم سے خوف ہے، اس کو شاید یہ اطمینان بھی ہے کہ اس کی اکثریت جو ہے شاید بہتر دیکھ پا رہی ہے۔“
کنویئر ایم کیو ایم نے کہا کہ کچھ لوگوں کو معلوم ہے کہ اس کے سیاسی پہلو بھی ہیں، 2018 کے انتخابات کوئی جیتا نہیں بلکہ اسے 30 سے 40 سال کی تیاری کے بعد جتوایا گیا تھا جو کہ غلط ثابت ہوا، مصنوعی طریقے تباہی ثابت کرتے ہیں۔
وزئیراعظم سے ملاقات کے حوالے سے خالد مقبول نے کہا کہ ہم شہباز شریف کے پاس ایک ہی ایجنڈا لیکر گئے تھے کہ کیا کراچی کو ابھی بھی نہیں گننا؟ 18 سال سے زیادہ عمر کے افراد کے ڈھائی کروڑ سے زائد شناختی کارڈ جاری ہوئے ہیں، سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر) گلزار احمد کہتے تھے کہ شہر کی آبادی تین کروڑ سے زیادہ ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے گزشتہ روز 124 اے کو کالعدم قرار دیئے جانے پر خالد مقبول صدیقی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بڑی دیر کردی مہربان آتے آتے، یہ ایک اچھا فیسلہ ہے لیکن ہماری ایک پوری نسل کو ایک سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا مگر ہماری آواز کو کمزور نہیں کر سکے۔
حمزہ شہباز شریف لاہور سے واضح برتری سے کامیاب
مخالفین کی قیاس آرائیاں اور وسوسے دم توڑ گئے، حمزہ شہباز لاہور پہنچ گئے
ملک سیلاب میں ڈوب رہا ہے اور حکومت سارا زور لیگی کارکنوں پر کریک ڈاؤن میں صرف کر رہی ہے: حمزہ شہباز
Peйтинг Toп-10 Лучшиx Oнлaйн Кaзинo Poccии Пo Чecтнocти, Выплaтaм и Oтдaч
لاہور میں ٹارگٹ کلر متحرک، دو روز میں دو پولیس اہلکار قتل
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیرخزانہ
ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کو کیا اختیارات حاصل ہوں گے؟
گوگل کا تعلیمی شعبے میں 75 ملین ڈالر کی گرانٹ، مصنوعی ذہانت کے کورسز شروع کرنے کا اعلان
60 سالہ حسینہ نے ‘مس یونیورس’ کا تاج‘ اپنے سر سجا لیا
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
پی ٹی آئی کی 5 فرنچائز ہیں، بتا دیں آفیشل فرنچائز کون سی ہے؟ فیصل کریم کنڈی
یو ٹیوب کا دھڑن تختہ؟ ایکس کا یوٹیوب کی ٹکر کی ایپ متعارف کرائے جانے کا امکان
الیکشن کمیشن پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کو تیار