کنگنا راوت کا مشکل وقت میں دیپیکا کی حمائت سے صاف انکار

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے فلم پدماوتی کے معاملے پر دپیکا پدوکون کی حمایت کے لئے پٹیشن پر دستخط سے انکار کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق معروف اداکارہ شبانہ اعظمی نے متنازع فلم ’’پدماوتی‘‘ کے معاملے پرانتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے دپیکا پڈوکون کو ملنے والی دھمکیوں پر وزیراعظم نریندر مودی کو خط تحریرکیا ہے جس پر بھارتی اداکاراؤں سے دستخط لیے گئے ہیں تاہم کنگنا رناوت نے دستخط نہیں کیے۔

کنگنا رناوت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ دپیکا کی مکمل حمایت کرتی ہیں لیکن انہیں اس معاملے پر شبانہ اعظمی کے مقاصد پر تعجب ہے کیونکہ وہ دائیں اور بائیں بازو کی سیاست میں کافی متحرک رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسی کئی اداکارائیں ہیں جنہیں دستخط کے لئے کہا ہی نہیں گیا یا انہوں اپنی مرضی سے دستخط نہیں کیے، کترینہ کیف اور عالیہ بھٹ اس مہم کا حصہ نہیں جبکہ ریچا چڈھاسے رابطہ ہی نہیں کیا گیا۔

پٹیشن پر دستخط کرنے والی اداکاراؤں میں جیا بچن، ایشوریا رائے، ودیا بالن، کونکونا سین شرما اور انوشکا شرما شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.