انعام بٹ ترکی سے گولڈ میڈل جیت کر وطن واپس پہنچ گئے

قومی پہلوان انعام بٹ ترکی میں ہونے والی ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
انعام بٹ کا وطن پہنچنے پر لاہور ایئر پورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا، انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔
لاہور کے ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انعام بٹ کا کہنا تھا کہ ورلڈ چیمپئن شپ میں مقابلہ سخت تھا، ورلڈ چیمپئن کے اعزاز کا دفاع کرنا بھی اعزاز کی بات ہے۔
واضح رہے کہ قومی پہلوان انعام بٹ نے ترکی میں ہونے والی ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں جارجیا کے کھلاڑی کو تین ایک سے شکست دیتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.