بغل……

گزشتہ روز نیو یارک میں وزرا اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس کے بعد بھوٹان اور صومالیہ کے وزرا کے ساتھ بیٹھک ہوئی۔
اپنے اپنے ملک کی نوکر شاہی کے قصے سنائے گئے۔
بھوٹان کے وزیر نے کہا،
’’میرے محکمے کے اعلیٰ افسر فرمائشیں کرتے رہتے ہیں۔
ان کی بغل میں ہمیشہ فائل رہتی ہے۔‘‘
صومالی وزیر نے کہا،
’’میرے محکمے کے اعلیٰ افسر غصیلے استاد جیسے ہیں۔
ان کی بغل میں ہمیشہ چھڑی رہتی ہے۔‘‘
میں نے کہا،
’’دوستو! خدا کا شکر کرو۔
میرے محکمے کے اعلیٰ افسر بلا کے سازشی ہیں۔
ان کی بغل میں ہمیشہ چھری رہتی ہے۔‘‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.