فواد عالم کو اگلے دورے میں موقع دیا جاسکتا ہے: سرفراز احمد

پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ انگلینڈ کے دورے میں ینگ ٹیم لے کر جا رہے ہیں، امید ہے سب اچھے رزلٹ دیں گے، فواد عالم ابھی سلیکٹ نہیں ہوئے لیکن انہیں اگلے دورے میں منتخب کیا جاسکتا ہے۔
دورہ برطانیہ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن ختم ہو گیا، اسکواڈ نے بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ پر بھرپور فوکس کیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کے آخری روز پریکٹس کے ساتھ ساتھ مختلف ٹاسک بھی دیئے گئے۔
ٹریننگ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ انگلینڈ کیلئے اسکواڈ ینگ کھلاڑیوں پر مشتمل ہے،جن سے اچھی اور فریشن پرفارمنس کی امید ہے ۔
فواد عالم کو نظر انداز کئےجانے کے سوال پر سرفرازاحمد کا کہنا تھاکہ انہیں کیمپ میں بلایا ہی اچھی پرفارمنس کی بنیاد پر تھا لیکن وہ 2009 سے ٹیسٹ نہیں کھیلے، ٹیم کا جو مومنٹيم ہے اسے چھیڑنا مناسب نہیں تھا،فواد کو اگلے ٹورز میں موقع دیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 25 کھلاڑیوں میں سے ٹیم بنانی تھی، ٹیم سب کی مشاورت سے بنائی گئی ہے، اس کی سلیکشن میں سب شامل تھے،25 کھلاڑیوں میں کوئی مسئلہ نہیں تھا، وہ ٹیم کا حصہ ہیں۔
سرفراز کا مزید کہنا ہے کہ امید ہے دورہ انگلینڈ میں ٹیم اچھا پرفارم کرے گی، دیکھیں گے انگلینڈ میں اسپنر کو استعمال کرنا بھی ہے یا نہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئر لینڈ سے امید ہے اچھا میچ ہو گا، نوجوان ٹیم ہے، امیدیں بہت زیادہ ہیں، اگر 300 رنز بنا لیں تو ہماری بولنگ دوسری ٹیم کو پکڑ سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.