وزیر اعلیٰ سندھ دھرنے کے بجائے بجلی کی چوری کو روکیں، اویس لغاری

وزیر توانائی اویس لغاری نے كہا ہے كہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ كے الیكشن سے قبل ڈراموں كی سمجھ نہیں آتی وہ وزیراعظم ہاؤس كے باہر دھرنے کے بجائے صوبے میں بجلی چوری كی روك تھام كے لیے پولیس كو متحرك كریں۔

كے الیكڑك كو گیس كی فراہمی اور بجلی كی لوڈ شیڈنگ كے حوالے سے منعقدہ اجلاس كے بعد میڈیا سے گفتگو كرتے ہوئے اویس لغاری نے كہا كہ كے الیكڑك پاور ڈویژن اور پٹرولیم ڈیژن كے مابین ہونے والے مذاكرات میں بہت سے پہلو سامنے آئے ہیں اور جب تك سوئی سدرن كے واجبات كا مسئلہ حل نہیں ہوتا بات آگے نہیں بڑھے گی، كمپنیاں اگر گیس كے بل نہیں دیں گی تو كام كیسے چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ كے الیكڑ ك کو واٹر بورڈ اور دیگر اداروں سے واجبات وصول كرنے ہیں جب كہ كے الیكڑك كے ذمہ سوئی سدرن كے واجبات ہیں مسئلے كے حل كے لیے تمام شراكت دار مل كر بیٹھیں گے اور وزارت خزانہ تمام شراكت داروں كی معاونت کرے گی۔

اویس لغاری نے كہا كہ كے الیكڑك كو ہدایت کی ہے كہ وہ معاملات حل کرے، سوئی سدرن اور كے الیكڑك كے واجبات كا تعین كیا جائے گا اور سوئی سدرن كی جانب سے گیس معاہدہ نئے نرخوں پر كیا جائے گا، انہوں نے واضح كیا كہ حكومت كسی ادارے سے بلیك میل نہں ہوگی، ہماری خواہش ہے كہ معاملہ جلد سے جلد حل ہوجائے۔
وفاقی وزیر نے كہا كہ كسی كو بغیر معاہدہ كے گیس نہیں دی جاتی، كے الیكٹرك ایك نجی ادارہ ہے عوام كی تكلیف كو مدنظر ركھ كركے الیكڑك كو بجلی فراہم كر رہے ہیں، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے كے الیكڑك كی صورتحال كو بھانپ كر چند روز قبل اجلاس بلایا تھا جب کہ مسلم لیگ (ن) كے صدر شہباز شریف اور وزیراعظم نے بھی ہدایت كی ہے كہ مسئلے كا جلد سے جلد حل نكالا جائے۔

ایك سوال كے جواب میں اویس لغاری نے كہا كہ مراد علی شاہ وزیر اعظم ہاؤس كے سامنے دھرنا دینے کے بجائے صوبے میں اپنی پولیس كو چوكنا كریں اور پولیس كے ذریعے بجلی چوری كو روكیں كیونكہ بجلی چوری كی وجہ سے حیدر آباد اور سكھر كے عوام عذاب میں مبتلا ہیں وہ اپنے اداروں كو بہتر كریں اس كے بعد وزیر اعظم ہاؤس یا كہیں اور دھرنے كا سوچیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.