سپریم کورٹ کے حکم پر شریف خاندان سے اضافی سیکیورٹی واپس لےلی گئی

سپریم کورٹ کے حکم کے بعد شریف خاندان سے اضافی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم کے بعد شریف خاندان سے اضافی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے، سابق وزیراعظم کے مرحوم بھائی عباس شریف اور داماد کیپٹن (ر) صفدر سے بھی اضافی سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے جب کہ ایلیٹ فورس کے 52 اور پنجاب کانسٹیبلری کے 50 اہلکاروں کو جاتی عمرہ سے ہٹادیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے تمام صوبوں کے آئی جیز کو غیر متعلقہ افراد سے سیکیورٹی واپس لینے کا حکم دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.