واشنگٹن: امریکا کی مقامی عدالت نے صارفین کی تصاویر بغیر اجازت اسکین کرنے پر صارفین کو فیس بک کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا حق دے دیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست النائی کی عدالت نے 2015ء میں دائر کیے گئے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ایسے لاکھوں صارفین جن کی تصاویر ان کے علم میں لائے بغیر اسکین کی گئیں، وہ فیس بک کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔
صارفین فیس بک پر اپنی تصاویر کو دوستوں کے ساتھ ٹیگ کیا کرتے ہیں ایسی تصاویر کو فیس بک نے اسکین کر کے ڈیٹا جمع کیا جس پر ریاست النائی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا تاہم فیس بک کی استدعا پر مقدمے کو سان فرانسسکو منتقل کردیا گیا تھا۔
سماعت کے دوران فیس بک انتظامیہ عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہی جس کے بعد عدالت نے صارفین کو فیس بک پر ہرجانہ کرنے کا حق دے دیا۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کلاس کے ایکشن کیس میں فیس بک کو اربوں ڈالر کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ فیس بک نے چہرے کی شناخت (Facial Recognition) کے ذریعے لوگوں کے چہروں کا بہت بڑا ڈیٹا بیس بنایا ہے اور یہ ڈیٹا بیس صارفین کی اجازت کے بغیر بنایا گیا ہے جس میں فیس بک استعمال نہ کرنے والے افراد کا ڈیٹا بھی ہو سکتا ہے کیوں کہ اگر آپ کے کسی دوست نے آپ کی تصویر اپ لوڈ کر دی ہے تو آپ کا چہرہ بھی اسکین کرلیا گیا ہوگا۔
حمزہ شہباز شریف لاہور سے واضح برتری سے کامیاب
مخالفین کی قیاس آرائیاں اور وسوسے دم توڑ گئے، حمزہ شہباز لاہور پہنچ گئے
ملک سیلاب میں ڈوب رہا ہے اور حکومت سارا زور لیگی کارکنوں پر کریک ڈاؤن میں صرف کر رہی ہے: حمزہ شہباز
این اے8 باجوڑ: ضمنی انتخاب میں پی پی امیدوار اخوندزادہ چٹان کی گاڑی پر بم دھماکا
مریم نواز ٹک ٹاک کی وزیراعلیٰ،فضل الرحمان کا غصہ صرف اپنا ریٹ لگوانے کیلئے ہے، وزیراعلیٰ پختونخوا
خاکروب نے کچرے سے ملا سونے اور ڈالرز سے بھرا بیگ مالک کو واپس کر دیا
ریلوے پولیس کو بغیرٹکٹ مسافروں کی بازپرس سے روک دیاگیا
عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت میں اچانک کمی
فیض حمید پر الزامات :تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی قائم
بلاول بھٹو ڈپٹی وزیراعظم۔۔کابینہ میں بڑی تبدیلیاں متوقع
چکن خوروں کےلئیے خوشخبری، پولٹری ایسوسی ایشن کاہڑتال ختم کرنے کا اعلان
بھارتی تاجر نے 6 ارب 66 کروڑ روپے عطیہ کرکے رہبانیت اختیار کرلی
“اداس ہیں تو چھٹی کرلیں”چینی کمپنی کی ملازمین کو عجیب آفر