مشکلات سے گھبرانے والے نہیں، پہلے بھی ہر آزمائش میں پورے اترے تھے انشاءاللہ اب بھی پورے اتریں گے، کارکنان سے لیکر قیادت تک پارٹی کا مورال انتہائی بلند ہے،2018 میں قومی تعمیر و ترقی کے دشمنوں کو عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے : حمزہ شہباز

مشکلات سے گھبرانے والے نہیں، پہلے بھی ہر آزمائش میں پورے اترے تھے انشاءاللہ اب بھی پورے اتریں گے، کارکنان سے لیکر قیادت تک پارٹی کا مورال انتہائی بلند ہے، انشاء اللہ 2018 میں قومی تعمیر و ترقی کے دشمنوں کو عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے یہ کہنا تھا حمزہ شہباز کا انہوں نے حسب معمول آج بھی پارٹی سیکرٹریٹ میں سرکردہ سیاسی و سماجی شخصیات اور کارکنان سے ملاقاتیں کیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں سارا دن چہل پہل نظر آئی
اراکین اسمبلی جمال لغاری، سردار عادل عمر، مناظر علی رانجھا، شادی خیل، سرگرم کارکنان عاطف بودی، عمران بٹ، احمد بٹ، عامر خان سمیت سرکردہ سیاسی و سماجی شخصیات اور کارکنان کی مرکزی رہنما، چئیرمین پبلک افئیرز یونٹ حمزہ شہباز سے اجتماعی اور انفرادی ملاقاتیں ہوئیں، عاطف بودی کو ان کے والد کی سیاسی خدمات باقاعدہ تفویض کی گئیں،
ملاقاتوں میں عوامی سطح پر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور قیادت پر بھرپوراظہار اعتماد، جماعت کی بھرپور پذیرائی اور دن بدن بڑھتی ہوئی مقبولیت پر اظہار اطمینان، ملکی سیاسی صورت حال، رابطہء عوام مہم، مکمل و جاری ڈویلپمنٹ ورک، قیادت کی حالیہ ہدایات پر عملدرآمد، مقامی سیاسی و تنظیمی صورت حال اورنئی حلقہ بندیوں کے تحت ردوبدل سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہء خیال، مشاورت سے اہم فیصلہ جات اور قیادت کے لئیے تجاویز مرتب کی گئیں
جبکہ مقامی تنظیمی و سیاسی عہدیداران، منتخب عوامی نمائیندگان کی کارکردگی، علاقے کی ڈویلپمنٹ، سیاسی صورت حال اورعوامی مسائیل پر براہ راست فیڈ بیک کی روشنی میں کارکنان کی سفارشات پر ذمہ داران کو فوری اہم اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کی گئیں

https://www.facebook.com/Official.Hamza.Shahbaz

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.