انڈے کھائیں، وزن گھٹائیں

انڈہ صحت کے لیےبے حد اہم غذا ہے کیونکہ اس میں پروٹین، آئرن، وٹامن اور دیگر غذائیت سے بھرپور اجزاء پائے جاتے ہیں۔ اسی لیے انڈے کا شمار ’صحت مند متوازن غذا‘ میں ہوتا ہے ۔

انڈے کے جہاں بے شمار فوائد ہیں وہیں اس کا کام امراض قلب سے بچانا اور کولیسٹرول کے مسائل کو دورکرنا بھی ہے لیکن اس کے لیے ضروری ہے اس بات کا خیال رکھنا کہ آپ روزانہ کتنے انڈےکھا رہے ہیں۔ ایک انڈے میں تقریباً 200 ملی گرام کولیسٹرول شامل ہوتا ہے تب ہی ہائی کولیسٹرول مریضوں کو انڈہ احتیاط سے کھانے کی تاکید کی گئی ہے۔

انڈہ کیوں ضروری؟
ریسرچ سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ روزانہ ایک انڈہ کھانے سے انسان ہر طرح کی دل کی بیماریوں سے خود کو محفوظ رکھ سکتا ہے۔ کولیسٹرول کی مقدار کو لیول میں رکھنے کے لیے بھی انڈےکا استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اس میں موجود اومیگا 3 فیٹی اسیڈز ٹرائی گلائیسرائیڈز کی سطح میں کمی لانے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے جس سے قلب سے جڑے مختلف امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

ماہر غذائیت: ڈاکٹر ’روپالی دتتا‘
ماہر غذائیت ڈاکٹر ’روپالی دتتا‘ کا کہنا ہے کہ جو افراد کولیسٹرول بڑھ جانے کے سبب پریشان ہیں جبکہ وہ سبزیاں بھی اپنے کھانے میں استعمال نہیں کرتے تو ان کے لیے دن میں 2 انڈے بغیر زردی کے کھانا ضروری ہیں۔ اس کے علاوہ ایسے افراد ہفتے میں 2 سے 3 مرتبہ ایک پورا انڈہ بھی لے سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جن افراد کا کولیسٹرول لیول ٹھیک ہے ان کے لیے روزانہ ایک انڈہ زردی کے ساتھ مفید ہے۔ ایسے افراد جو کسی طرح کی بیماری میں مبتلا نہیں ہیں ان کے لیے بھی روزانہ ایک انڈہ کھانےکی تاکید کی ہے۔

زردی کا استعمال:
انڈوں کے شوقین افراد اگر دن میں ایک سے زائد انڈے کھاتے ہیں تو ان کو چائیے کہ وہ زردی نکال کر انڈہ کھائیں کیونکہ یہ سفیدی کے مقابلے میں زیادہ کیلوریزکی حامل ہوتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک بڑے انڈے میں 55 کیلوریز شامل ہوتی ہیں ۔

انڈہ، ذیابیطس کے مریضوں کے لیے :
ذیابیطس، ہائی کولیسٹرول اور امراض قلب میں مبتلا مریضوں کے لیے پورے ہفتے میں صرف 2 انڈے کھانے کا کہا گیا ہے۔

اُبلے ہوئے انڈے:
انڈے کو کئی مختلف اقسام سے بنا کے کھایا جاسکتا ہے لیکن ’ابلے انڈے‘ کو سب سے زیادہ کار آمد قرار دیا گیا ہے کیونکہ انڈہ اُبال کر کھانا جسمانی وزن میں دوگنا تیزی سے کمی لانے میں مدد دیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.