نیب ریفرنسز کی سماعت جاری مریم نواز اور کیپٹن صفدر عدالت میں موجود

سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر پر آج نیب ریفرنسز میں فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب کی جانب سے دائر تین ریفرنسز کی سماعت کریں گے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف لندن فلیٹس، فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنسز دائر کئے گئے ہیں نوازشریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی علالت کے باعث لندن میں موجود ہیں اور نیب قوانین کی شق17 سی کے ان کی عدم موجودگی کے باوجود ان پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر صرف لندن فلیٹس ریفرنس میں فرد جرم عائد کی جائے گی عدالت نے لندن میں رہائش پذیر حسن نواز اور حسین نواز کو مفرورملزم قرار دے کر ان کا کیس الگ کر رکھا ہے ۔
گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت میں ہلڑ بازی کے باعث ملزمان پر فرد جرم عائد نہیں کی جاسکی تھی تاہم آج سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں احاطہ اور کمرہ عدالت میں وکلاء اور میڈیا نمائندگان کے داخلے کے لیے خصوصی فہرستیں تیار کی گئیں ہیں اور مخصوص افراد کو ہی جوڈیشل کمپلیکس میں جانے کی اجازت دی جارہی ہے اس موقع پر وکلاء اور پولیس کے مابین تو تکار کے واقعات بھی ہوئے ، محسن شاہنواز رانجھا بھی روکے جانے پر کافی سیخ پا نظر آئے جنہیں بعدازاں جانے کی اجازت دے دی گئی
سابق وزیراعظم نے سپریم کورٹ کے فیصلے تک سماعت روکنے کی استدعا کردی تمام ریفرنسز کو یکجا کرنے کی درخواست بھی دائر کی جاچکی ہے، عدالت نے کیپٹن صفدر اور مریم نواز پر فرد جرم سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا، نواز شریف پر بھی فرد جرم عائد کئیے جانے کا امکان، سماعت میں وقفہ جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.