نمک کے دانے کے برابر کمپیوٹرمتعارف

امریکا کی معروف کمپنی نے ایک کانفرنس کے دوران نمک کے دانے کے برابر ایک دلچسپ کمپیوٹر متعارف کروایا ہے جس نے دنیا بھر کے شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔
ایک ملی میٹر چوڑی اور ایک ملی میٹر لمبی جسامت رکھنے والے کمپیوٹر کی استعداد آئی بی ایم کے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کے برابر ہے۔

اس کمپیوٹر کو ’کرپٹو اینکر‘ کا نام دیا گیا ہے جو چپ سسٹم کی طرز پر کام کرتا ہے جس میں پروسیسر، میموری، اسٹوریج اور کمیونی کیشن موڈولز بھی موجود ہیں۔
اس چپ کمپیوٹر کو ’پرائس ٹیگ، پروڈکٹ پیکیجنگ، ٹریکنگ اور کھانے پینے کی اشیاء کی ترسیل کے دوران بطور چپ نصب کرنے کے لیے خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے جس کے ذریعے مال برآمدی کے دوران ترسیل کی جانے والی اشیاء کا ریکارڈ بھی رکھا جا سکے گا۔

واضح رہے یہ کمپیوٹر آئندہ پانچ برس میں باآسانی دستیاب ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.