چھوٹے گھر کو کشادہ بنائیں

جدید شہری طرز زندگی میں آسانی کا فلسفہ ہماری ضرورت ہے۔ 1990کی دہائی سے مصروف رہنا ہمارا لائف اسٹائل اورایک رجحان بن چکا ہے۔ آگے بڑھنے اور سماجی حلقوں میں شہرت پانے کا یہی راستہ سمجھا جاتا ہے مگر زیادہ تر اِس کی قیمت نجی زندگی کو چکانی پڑتی ہے جو اِس عمل کے دوران پیچیدہ ہوتی جاتی ہے۔

چیزوں کو کم پیچیدہ بنانے کا ایک طریقہ گھر کے اندر کے ماحول کو آساَن بنانا ہے تا کہ نفاست پر سمجھوتہ کئے بغیر گھر کو فعال اور دقت سے دور رکھا جا سکے۔ ایسا کرنے کا سب سے آسَان طریقہ فالتو سامان سے نجات حاصل کرنا ہے۔ آسانی کی طرف پہلا قدم استعمال میں نہ آنے والی اشیاء کو باہر نکالنا ہے ،چاہے ان کی حالت کیسی بھی ہو یا وہ کتنے ہی بیش قیمت کیوں نہ ہوں۔ اس ضمن مٰن ہم آپ کو آسَان طریقے بتاتے ہیں جن پر عمل کر کے آپ اپنے گھر کو مزید قابلِ لطف بنا سکتے ہیں۔

کمرے کی سامنے والی دیوا ر پر بڑا آئینہ لگائیں

کسی بھی چھوٹے کمرے کو کشادہ دکھانے کے لیے سامنے کی دوار پر بڑا آئینہ لگانے سے کمرے کا عکس دگنا ہو جاتا ہے اور کمرے کی تنگی کم ہوکر نہ صرف آپ کو وسعت کا احساس دیتی ہے بلکہ آپ اس آئینے میں اپنا خوب صورت سراپا بھی دیکھ سکتے ہیں۔اس طرح دالان،کچن اور غسل خانے مین ایسے فینسی بڑے آئینے لگا کر اپنے چھوٹے گھر کو بڑا کرنے کا منفرد احساس اجاگر کر سکتے ہیں۔

غیر ضروری دیواروں سے گریز کریں

دیواریں جگہ کو گھٹا دیتی ہیں اور چھوٹے چھوٹے گھٹن زدہ کمرے بناتی ہیں۔ زیادہ تر شہری گھر پہلے ہی چھوٹے ہوتے ہیں اور جگہ کی تقسیم کے لیے بنائی گئی دیواریں کمروں کا حجم مزید گھٹا دیتی ہیں۔ ایسی کھلی جگہیں جن میں رہنے کا کمرہ، کھانے کا کمرا اور باورچی خانہ ایک ساتھ ہو، گھر کے خاکے کو سادہ بناتی ہیں اور ان کی وجہ سے گھر کشادہ نظر آتا ہے۔

سامان رکھنے کے لیے ذہانت سے بنائی گئی جگہیں استعمال کریں

چھوٹی یا تنگ جگہوں کے لیے ایسا فرنیچر جو سامان رکھنے میں بھی مدد دے ایک اچھی تجویز ہے۔ سامان رکھنے کی ایسی جگہ جو دیواروں یا فرنیچر کے رنگ سے میل کھاتی ہو، کمرے کو منظم دکھاتی ہے۔ باورچی کھانے کی الماریوں کی طرح باہر کو کھلنے والی درازیں کسی بھی جگہ پر سامان رکھنے کا آساَن حَل ہیں۔

زیادہ جگہ خالی رکھیں

گھروں کو بہت ساری چیزوں سے بھر دینا ہم میں سے بہت سوں کی عادت ہوتی ہے۔ ایک بہتر متبادل بڑی بڑی کھڑکیوں اور شیشے کے دروازوں کا استعمال ہے، جو بہت سی روشنی اندر لاتے ہیں۔ اِس کے علاوہ اونچی چھتیں بھی کشادگی کے احساس کو بڑھا دیتی ہیں۔

کچن میں سامان رکھنے کے لیے سادہ اور عملی طریقے چنیں

اگر آپ سماجی رتبے کو ترجیح دیتے ہیں تو آپ اپنے باورچی خانے کو کبھی بھی گندا نہیں دیکھنا چاہیں گے۔ اگر آپ کا کاؤنٹر ہر وقت چیزوں سے بھرا رہتا ہے تو آپ کا کچن کبھی بھی نفیس نہیں لگ سکتا۔ باورچی خانہ اِس طرح بنائیں کہ اس میں سامان رکھنے اور کام کرنے دونوں کے لیے کھلی جگہ موجود ہو۔ چونکہ یہ وہ جگہ ہے جہاں کھانے بنایا جاتا ہے، اِس لیے اسے گھر کے باقی تمام کمروں سے زیادہ فعال ھونا چاھیے۔ اِس جگہ کو ڈیزائن کرتے وقت خیال رہے کے یہ نہ صرف جمالیاتی اعتبار سے پرکشش ہو بلکہ كھانا پکانے کے لئے آرام دہ ماحول بھی فراہم کرے۔

بہت زیادہ اور بہت بڑے فرنیچر سے گریز کریں

شاید فرنیچر کا وہ ٹُکْڑا جو دکان پر آپ کو پسند آیا ہے آپ کے گھر کے لیے بہت بڑا ہو۔ فرنیچر خریدتے وقت اِس بات کا خاص خیال رکھیں کے اس کا حجم آپ کے گھر کے اس حصے اور اس میں پہلے سے رکھے گئے سامان کے حساب سے بالکل مناسب ہو جس میں وہ رکھا جائے گا۔ کبھی کبھار آنے والے مہمانوں کا سوچ کر بڑا سا صوفہ خرید لینا کوئی عقل مندی کی بات نہیں۔ اِس سے بہتر یہ ہے کہ کچھ فولڈنگ کرسیاں لے لی جائیں جو مہمانوں کی آمد پر نکالی جائیں۔ باقی سارا وقت آپ ایک زیادہ کشادہ کمرے کا مزہ لے سکتے ہیں۔

فرش صاف رکھیں

ایسا فرش جو صاف ہو اور بہت بھرا ہوا نہ ہو کمرے کو کشادگی اور سادگی کا احساس دیتا ہے۔ اگر آپ نے کمرے میں ایک کتابیں رکھنے والا شیلف رکھنا ہی ہے تو آپ کو روایتی زمین پر رکھنے والا شیلف لینے کی ضرورت نہیں۔ دیوار پر آویزاں شیلف ایک بہترین متبادل ہے جو فرش کو صاف اور کمرے کو ہوادار بناتا ہے۔

سامان رکھنے والا فرنیچر اپنی الماری میں رکھیں

اپنے بیڈروم کی قیمتی جگہ کو درازوں کے صندوقوں سے بھرنے کے بجائے، انہیں الماری میں رکھیں۔ اِس بارے میں سوچنے پر آپ کو یہ بات سمجھ آ جائے گی، آپ اپنے سارے کپڑے ایک جگہ پر رکھ سکتے ہیں اور اپنے باقی کے کمرے کو چھوٹے موٹے بےترتیب فرنیچر سے پا کر سکتے ہیں۔اِس سے خالی جگہ کافی بڑھ جائے گی۔

چھوٹے باتھ روم کی دیوار میں سامان رکھنے کی جگہ بنائیں

چھوٹے باتھ روم کی دیوار میں لگے شیلف آپ کا ٹوائلٹ کا سامان اور بھاری چیزیں، جیسا کے تولیے، قرینے سے رکھنے کے لیے بہت اہم ہیں۔ہر چیز صفائی سے رکھیں تا کہ یہ بے ترتیب اور گندا نہ لگے اور آپ خود کو اپنے صاف ستھرے کاؤنٹر کو داد دیتا پائیں گے۔

ہیئت تبدیل کرنے والی کار گاہیں شامل کریں

آج کل تقریباً ہر گھر میں کمپیوٹر پایا جاتا ہے۔ تو ٹیکنالوجی کو کام میں لانے کے لیے ایک تبدیل ہونے والے ڈیسک کا استعمال ضروری ہے۔پتلے سے ڈیسک جو جب استعمال میں نہ ہوں تو تقریباً غائب ہو جاتے ہیں، گھر میں موجود آفس کے تمام فائدے اٹھانے کا ایک بہترین راستہ ہیں، اور ان کے لیے آپ کو زیادہ جگہ قربان کرنے کی بھی ضرورت نہیں۔

مسالے رکھنے کی جگہ سے انصاف کریں

مسالے کے ڈبے ہوتے تو چھوٹے ہیں مگر ایک ساتھ مل کر یہ کچن کی الماریوں کی بہت سی جگہ گھیر لیتے ہیں، اِس کے علاوہ یہ آسانی سے گم بھی ہو جاتے ہیں۔آپ کے روزانہ کے استعمال کے مصالحہ جات کو منظم اور دسترس میں رکھنے کا ایک شاطر رستہ ان کے لیے مخصوص کردہ ایک دراز یا ریک ہو سکتا ہے۔

ایک سے زیادہ سطح کی حامل نمائش کی اشیاء بہت جگہ بچاتی ہیں

چاہے آپ ایک سے زیادہ سطح کی حامل شے کو پودے رکھنے کے لیے استعمال کریں یا باتھ روم کا سامان رکھنے کے لیے، چیزیں ایک دوسرے کے اوپر رکھنے سے آپ کے پاس کاؤنٹر، الماری یا فرش کی بہت سی جگہ خالی بچ جائے گی۔اونچائی کا استعمال چھوٹی جگہ میں زیادہ چیزیں بھرنے کا مانا ہوا طریقہ ہے اور اِس کے امکانات بے پناہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.