صومالیہ، بم دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد 300 ہوگئی

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے مصروف علاقے میں ہفتے کے روز ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعد اد 300 ہوگئی تفصیلات کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کی مصروف شاہراہ پرٹرک بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھتے ہوئے300 تک پہنچ گئی ہےجبکہ 300 سے زائد افراد زخمی ہیں صومالیہ کی حکومت نے دھماکے کا الزام دہشت گرد تنظیم الشباب پر لگاتے ہوئے اسے قومی سانحہ قرار دیا ہے تاہم الشبات کی جانب سے اس دھماکے کے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا پولیس حکام کا کہنا ہے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ 300 سے زائد زخمی ہونے والے افراد میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک ہے صومالیہ کے صدر نے ملک میں تین دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے جبکہ جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد علاقے میں دھواں چھا گیا جس کو پورے شہر میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ قریبی ہوٹل کو شدید نقصان پہنچا اور مصروف شاہراہ پر تباہی کے نشانات پڑگئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.