میری لڑائی تمہارے ساتھ نہیں ھے۔

میں تمہیں بتاؤں میری لڑائی تمہارے ساتھ نہیں ھے۔ تم میری راہ میں کیوں آتے ھو۔ مجھ سے الٹے سیدھے سوال کرتے ھو۔ فضول احمقانہ کمنٹ کرتے ھو۔ اچھل کود کرتے ھو۔ بد تہذیبی کرتے ھو۔ الزام تراشی کرتے ھو۔ تم جو بھی ھو۔ تحریک انصاف کے ھو۔ عمران کے لوور ھو۔ نواز شریف سے نفرت کرتے ھو۔ اس کا ٹھٹھہ لگاتے ھو۔ اسے جیل میں دیکھنا چاہتے ھو۔ عدلیہ کے ذریعے اسے بے بس دیکھ کر خوش ھوتے ھو۔ اسٹیبلشمنٹ کے حامی ھو۔ غیر جمہوری ھو۔ کسی نفسیاتی عارضے کا شکار ھو۔ تنقید کرنا چاہتے ھو۔ دانشور بننے کا شوق ھے۔ خوامخواہ گلے پڑنے کو دل کرتا ھے۔ پریشان رھتے ھو۔ گھر سے تنگ ھو۔ عقل سے پیدل ھو۔ دوسروں کا دل دکھا کر خوش ھوتے ھو۔ اذیت پسند ھو۔ یار تم کوئی بھی ھو۔ ابھی بڑے نہیں ھوے۔ بڑے ھو کر بچے بنے ھو۔ اسی اور نبے کی دھائیوں میں پھنسے ھو۔ مکافات عمل پر یقین رکھتے ھو۔ اچھا چلو تم سچے ھو۔ جو کہتے ھو۔ سمجھتے ھو ٹھیک کہتے ھو۔ خود کو جمہوریت پسند گردانتے ھو۔ ملک سے محبت کرتے ھو۔ کرپشن پر کڑھتے ھو۔ اپنی عقل و دانش کو ججوں اور جرنیلوں کے دفاع میں استعمال کرتے ھو۔ ان کے فیصلوں اور اقدامات کی تائید کرتے ھو۔ ان کی وضاحتیں کرتے ھو۔ ایک خاص مائنڈ سیٹ کے علمبردار ھو۔ سیاستدانوں کے خلاف ھو۔ تم جو بھی ھو۔ تمہیں اس کا حق ھے۔ تم بنے رھو۔ اظہار کرتے رھو۔ مزہ لیتے رھو۔ لیکن میری لڑائی تمہارے ساتھ نہیں ھے۔ میں کبھی تمہاری وال پر نہیں آتا۔ میں تمہاری دانش میں لتھڑی پوسٹ پڑھتا ھوں۔ تمہارے فاضل کمنٹس پڑھتا ھوں۔ اور مسکرا کر آگے گزر جاتا ھوں۔ کئی بار رک کر سوچتا ہوں۔ کوئی کمنٹ کر دوں۔ جس طرح تم میری اصلاح چاہتے ھو۔ تمہاری اصلاح بھی کر دوں۔ لیکن مجھے معلوم ھے۔ یہ ایک ناکام کوشش ھو گی۔ تم اپنی پوری طاقت اور اپنی کل ذھانت سے پلٹ کر مجھ پر حملہ کرو گے۔ ھم اپنے متعلق کچھ ایسے ھی حساس ھیں۔ تم جو کر رھے ھو اپنے تئیں ٹھیک کر رھے ھو۔ کل بھی ، آج بھی اور کل جب تم زیادہ سمجھ دار ھو جاو گے۔ لیکن میں تمہیں بتاؤں میری لڑائی تمہارے ساتھ نہیں ھے۔ تم اپنی انرجی اور اپنی صلاحیت مجھ پر ضائع مت کرو۔ میری لڑائی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ھے۔ میری جدوجہد سول سپریمیسی کے لیے ھے۔ میں سمجھتا ہوں اپنے حکمران چننا عوام کا حق ھے۔ وہ کسے بھی چن لے۔ میں ھر اس سیاستدان کے ساتھ کھڑا ھوں۔ جو لمحہ موجود میں عوامی راے کے لیے جدوجہد کر رھا ھے۔ یہ کل کو عمران خان بھی ھو سکتا ھے۔ تم اس جدوجہد میں اگر میرے ھم خیال ھو۔ تو میں تمہیں خوشآمدید کہتا ھوں۔ ورنہ تم اپنی راہ پر چلتے رھو۔ میری لڑائی تمہارے ساتھ نہیں ھے۔ تم مجھ پر اپنی صلاحیت اپنی انرجی اور اپنی پھکڑ بازی ضائع مت کرو۔ تم بہت اچھے ھو۔ اور اچھے بن جاو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.