چیئرمین نیب سیاستدانوں کو یہ پیغام نہ دیں کہ سب نشانے پر ہیں ،ایازصادق

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب سیاستدانوں اور بیوروکریسی کو یہ پیغام نہ دیں کہ سب نشانے پر ہیں، تحقیق کریں، تذلیل نہ کریںجبکہ پانی سر سے گزرتا نظر آرہا ہے اور سب اپنے دائرے کے اندر کام کریں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے حلقہ انتخاب اچھرہ میں ترقیاتی اسکیموں کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احد چیمہ کی نیب جیل میں تصویر کی تشہیر کی گئی اور دہشت گردوں کی طرح بکتر بند گاڑی میں لایا گیا،وہ کونسا ملک سے فرار ہو گئے تھےجبکہ انہیں سننے کا موقع ملنا چاہیے تھا۔

انہوں نے مزیدکہاکہ اداروں میں ٹکراؤ مناسب نہیں ہے، 20کروڑ افراد کی نمائندہ قومی اسمبلی قانون پاس کرتی ہے، عدالت اُسے باہر نہ پھینکے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نےکہا کہ نواز شریف اپنا کیس لڑ رہے ہیں، سب جانتے ہیں کہ انہیں کس بات کی سزا دی گئی،وہ دلوں میں زندہ ہیںاور انہیں کسی عہدے کی ضرورت نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.