کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان جاری دوسرے میچ میں شاہد آفریدی کا ’سپرمین ‘والا کام

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کراچی کنگز کی جانب سے دیئے گئے 150 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری رکھے ہوئے ہے اور اب تک 6 وکٹیں گنوا چکی ہے اور مشکلات سے دوچار ہے ، ان کی مشکلات میں اضافہ کرنے والوں میں شاہد آفریدی کا نام سرفہرست ہے ، شاہد آفریدی نے عمر امین کا انتہائی حیران کن کیچ پکڑ کر انوکھا ترین کام کر ڈالا ہے ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی عمر امین نے چھکے کیلئے گیند کو باونڈری پار پھینکنے کیلئے شاٹ کھیلی اور وہ کسی حد تک کامیاب بھی ہو گئے لیکن آگے ’سپر مین ‘باونڈر کے قریب موجود تھا ،شاہد آفریدی نے ہاتھ بڑھا کر بھاگتے ہوئے باونڈری کے اندر سے گیند کو پکڑا اور فوری ہوا میں باہر کی طرف اچھالا اور دوڑ کر باونڈری سے باہر آئے اور دوبارہ گیند کو اپنی گرفت میں لے لیا ۔ایمپائرز نے آوٹ دینے کا فیصلہ تھرڈ ایمپائر کے کو سونپ دیا اور پھر پورے ’سین ‘ کو دوبار ہ دیکھا گیا لیکن کوئٹہ گلیڈیٹرز کا کھلاڑی بچ نہ پایا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.