پی ایس ایل کا دوسرا روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مشکل میں، 70 رنز پر 6 کھلاڑی آؤٹ

پاکستان سپرلیگ ( پی ایس ایل) تھری کے دوسرے روز کھیلے جارہے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ایک بار پھر مشکلات میں پھنس گئی ،11 اعشاریہ 4 اوورز میں صرف 66رنز پر 5 کھلاڑی میدان چھوڑ گئے ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ابتدائی 3 وکٹیں صرف 15 کے اسکور پر گر جانے کے بعد عمر امین اور روسو نے چوتھی وکٹ پر 30 رنز کی شراکت قائم کی ۔

اس محتاط اور مضبوط شراکت کے بعد لگ رہا تھا کہ کوئٹہ کی ٹیم نے میچ میں واپسی کی فلائٹ پکڑ لی ہے مگر 1 چھکے اور 1 چوکے کی مدد سے 18 رنز بنانے والے روسو کو عماد وسیم نے میدان چھوڑ نے پر مجبور کردیا ۔

عمرامین نے اس کے بعد کپتان سرفراز احمد کے ساتھ پارٹنر شپ جوڑنے کی کوشش کی ، لیکن سرفرازصرف 7 رنز پر دھوکا دے گئے ،ان کی وکٹ شاہد آفریدی کے حصے میں آئی ۔

چھٹے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی عمر امین تھے ، 4 چوکوں کی مدد سے 31 رنز بنانے والے اوپننگ بیٹسمین کا شاہد آفریدی نے بائونڈی لائن پر شاندار کیچ پکڑا ، یوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 70رنز پر 6 کھلاڑی آئوٹ ہوچکے ہیں۔

کراچی کنگز کے دیے گئے 150رنز کے ہدف کے تعاقب کے لئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے شین واٹسن اور اسد شفیق بیٹنگ کے لئے میدان میں اترے۔

دوسرے ہی اوورز میں اوپنر شین واٹس صرف1 کے انفرادی اسکور پر رن آئوٹ ہوگئے ،4 ہی کے مجموعی اسکور پر اسد شفیق2 رنز کو عماد وسیم نے خرم منظور کی مدد سے قابو کرلیا ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسٹار بیٹسمین کیون پیٹرسن آئوٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی تھے،وہ15 کے مجموعی اسکور پر صرف 6رنز پر ملز کی گیند پر بھوپارا کو کیچ تھما بیٹھے۔

کراچی کنگز کی طرف سے عماد وسیم نے 2 ، ملز، شاہد آفریدی اور عرفان نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کرلی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.