چینی پولیس نے مجرم شناخت کرنے والی عینک پہننا شروع کردی

بیجنگ:(نیوز نیٹ) چینی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چہرہ شناخت (فیس ریکگنیشن) ٹیکنالوجی کو ایک اور درجے تک بڑھاتے ہوئے اسے اب عادی مجرموں کی شناخت کے لیے استعمال کرنا شروع کردیا۔
کسی سائنس فکشن فلم کی طرح اب چینی پولیس اہلکارایسے دھوپ کے چشمے پہنے ہوئے ہیں جن میں اعلیٰ معیار کا کیمرا نصب ہے جو خطرناک مجرموں کی تصاویر کے ایک ڈیٹا بیس سے منسلک ہے۔ اس طرح پولیس اہلکار کسی مشتبہ شخص کو دیکھتے ہوئے اس کے عادی مجرم ہونے اور اسے گرفتار کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

سن گلاس ایک موبائل آلے سے جڑے ہیں جس میں آف لائن فیس ڈیٹا موجود ہے جو کسی انٹرنیٹ کے بغیر فوری عمل کرتا ہے۔ ابتدائی طور پر ایک ہی جگہ پر 7 ایسے مجرم پکڑے گئے جو واردات کرکے ریلوے اسٹیشن سے فرار ہورہے تھ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.