قدرت نے لہسن میں بے شمار فوائد رکھے ہیں،موٹاپے سے نجات حاصل کرنے کا بھی بہترین ذریعہ ہے

لہسن اور شہد کا آمیزہ انسان کےلیے بے حد فائدہ مند ہےقدرت نے لہسن میں بے شمار فوائد رکھے ہیں۔ لہسن نہ صرف پیٹ کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے بلکہ موٹاپے سے نجات حاصل کرنے کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔ لہسن کے ساتھ شہد بھی قدرتی فوائد اور غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے

لہسن کا ذائقہ اور مہک بہت تیز ہوتی ہےاس لیےلوگ خالی لہسن کھانے سے کتراتے ہیں۔ لہٰذا اسے شہد میں ملاکر کھانے سے نہ صرف اس کا ذائقہ بہتر ہوجاتا ہے بلکہ دونوں کو ایک ساتھ کھانے سے معدے کی بیماریوں سے بھی چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ہر صبح خالی پیٹ لہسن اور شہد ملا کر کھانے سے موٹاپا تیزی سے کم ہوتا ہے۔ لہسن جب خالی پیٹ میں جاتا ہے تو گیسٹرک جوس بناتا ہے جو کھانے کو ہضم کرنے میں بہت مفید ہے۔ اس کے علاوہ لہسن اور شہد کا آمیزہ کولیسٹرول جذب کرنے کی بھی بہترین صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ اسے کھانے سے بلڈ پریشر بھی کنٹرول ہوتا ہے۔سر کے درد اور جسم کے کسی بھی حصے میں ہونے والے درد میں آرام کےلیے بھی لہسن اور شہد کا آمیزہ بے حد مفید ہے۔ اس کے علاوہ وہ افراد جو زیادہ تر سُستی کا شکار رہتے ہیں ان کےلیے لہسن اور شہد توانائی (انرجی) حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.