زمین جیسے سیارے دریافت سائنسدانوں نے ٹریپسٹ ون نظام میں پانی کی موجودگی کی تصدیق کردی

نظامِ شمسی کا مطالعہ کرنے والے سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ قریبی نظام شمسی میں زمین جیسے 7 سیارے جو ایک مدھم ستارے ٹریپسٹ ون کے گردگردش کر رہے ہیں پر پانی موجود ہے اور اس کا بھی امکان ہےکہ وہاں زندگی کی ابتداء، تسلسل اور ارتقاء کے لیے سازگار ماحول بھی موجود ہو ۔

انہوں نے اس نظام کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کیلئے ہبل خلائی دوربین کا استعمال کیا ۔

ان کے خیال میں پانی کی موجودگی مائع کی شکل میں تلاش کرنے کے امکانات “Goldilocks” زون میں سب سے زیادہ ہیں ۔

سائنسدانوں کے مطابق یہ تمام سیارے پتھر سے بنے ہیں جن میں 5؍ فیصد پانی بھی شامل ہے، اگرچہ یہ گیس یا برف کی صورت میں یا پتھروں کے اندر ہو سکتا ہے ۔

( واضح رہے کہ ہمارے سیارے میں صرف 0.02؍فیصد حصہ سمندر پر مشتمل ہے ) ۔ لہذا سائنسدانوں کا خیال ہے کہ یہ ہماری زمین سے مختلف نہیں ہیں اور انہیں ابھی تک ایسی کوئی نشانی یا آثار نظر نہیں آئے جس سے وہ ان سیاروں کو رہائش کے قابل نہ سمجھیں ۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے جو بھی ٹریفک لائٹس ان سیاروں سے گزاری ہیں ان سے گرین سگنل ملا ہے ۔

ریسرچ ٹیم ٹریپسٹ -1 نظام کے مرکز میں موجود بونے ستارے کے بارے میں مزید خفیہ معلومات، اس کا حجم ، سائز اور ماحولیاتی ساخت کے بارے میں جاننے کی بھی کوشش کر رہی ہے ۔

اگرچہ سیاروں کی سطح اور ماحولیات کے بارے میں بہت زیادہ معلوم حاصل نہیں ہو سکی ہیں اور یہ نئی پیمائش زندگی موجود ہونے کا فیصلہ نہیں کرتی لیکن اس نظام میں خلائی مخلوق کی موجودگی کے ثبوت بھی تلاش کئے جا رہے ہیں ۔

سائنسدانوں کے مطابق تیسرے اور چوتھے سیاروں میں زندگی موجود ہونے کا زیادہ امکان ہے ۔

ہم جتنا ان کے بارے میں جان رہے ہیں ہماری امید بڑھتی جا رہی ہے ۔ ہمارے شمسی نظام کے مقابلے میں، ٹریپسٹسٹ -1 خاندان بہت مضبوطی سے قائم ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.