زینب کے قاتل کا عبرتناک انجام قوم جلد دیکھے گی، زندہ دل لاہوریوں نے اکیلے ہی ساری کی ساری مخالف جماعتوں کو دھول چٹادی،کلثوم نواز جلد واپس آئیں گی، حمزہ شہباز کی لندن میں بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات

آج کا دن پاکستان میں قانون اور انصاف کی عملداری کے لئیے یادگار ترین دن ہے جس میں نہ صرف معصوم زینب کے سفاک قاتل سیرئیل کلر ملعون “عمران” کو پوری تصدیق اور شواہد کے ساتھ گرفتارکیا گیا بلکہ معصوم مقتول نقیب اللہ محسود کی بے گناہی کا باقاعدہ اعلان بھی ہوا اور اس کے اہم شخصیت کے محبوب بارسوخ مبینہ قاتل “راؤ انوار” کی بھیس بدل کرملک سے فرار کی کوشش ناکام بنادی گئی اور اس کا نام باقاعدہ ای سی ایل میں شامل کردیا گیا، حمزہ شہباز لندن میں بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات کررہے تھے پنجاب پولیس، پنجاب فورینسک، دیگر تمام معاون اداروں اور امیگریشن کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ مردان میں معصوم زینب کے قاتل اور شبقدر کے اندوہناک واقعات میں کے پی کے حکومت کی طرف سے بھی جلد پیشرفت سامنے آئے گی جس کے لئیے خادم اعلیٰ پنجاب نے ہر قسم کی اداراتی اور تکنیکی معاونت کی باقاعدہ پیشکش کردی ہے
انہوں نے محترم چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی یقین دہانی کو بھی باعث اطمینان قراردیا جس میں انہوں نے معصوم زینب کیس کی روزانہ کی بنیادوں پر سماعت کا یقین دلایا ہے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پوری قوم کا متفقہ مطالبہ ہے کہ قانون اور انصاف کے تمام تقاضے پورے کرتے ہوئے ظالموں کو جلد از جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے اور ایسی کڑی سزا دی جائے کہ جرم کا سوچنے والوں کی بھی روحیں تک کانپ اٹھیں
محترمہ کلثوم نواز کی صحت بارے بات کرتے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ماشاءاللہ ان کی صحت پہلے سے بہت زیادہ بہتر ہے اور وہ ان شاءللہ بہت جلد وطن واپس لوٹیں گی محترمہ کلثوم نواز نے آمریت کے خلاف جمہوریت بحالی کے لئے دلیرانہ عظیم جدوجہد کی ہے، ملکی سیاست بارے بات کرتے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ چکوال کے ضمنی الیکشن کا نتیجہ عوام کے حکومت پر اعتماد کا اظہار ہے باشعور زندہ دل لاہوریوں نے اکیلے ہی ساری کی ساری مخالف جماعتوں کو دھول چٹادی،لاہور میں 40 جماعتوں کے مشترکہ اپوزیشن جلسے میں پنڈال میں خالی کرسیوں کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر سب نے دیکھ لیا، نام نہاد اتحادیوں کی بدنیتی پر مبنی کاٹھ کی ہنڈیا توڑ نہ چڑھ سکی اور بیچ چوراہے ہی پھوٹ گئی، حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ اب انشاءاللہ لوڈشیڈنگ کا ہمیشہ کے لئیے مکمل خاتمہ ہونے کوہے، آخری فیصلہ عوام کا ہوگا، جمہوریت کا کوئی متبادل ممکن نہیں، اور پاکستان کا مستقبل اللہ کے فضل و کرم سے انتہائی تابناک ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.