راؤ انوار کے سب جتن رائیگاں،نقیب اللہ کےقتل کا مقدمہ درج

نقیب اللہ کے لواحقین کی درخواست پر رائو انوار اور ان کی ٹیم کیخلاف قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

معطل ایس ایس پی ملیر رائو انوار اور ان کی ٹیم کے خلاف سچل تھانے میں مقدمہ نقیب اللہ کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا،جس میں اغوا ،قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔

ایف آئی آر میں نقیب اللہ محسود کے اغوا کی تاریخ 3 جنوری تحریر کی گئی ہے جبکہ والدہ کا بیان بھی درج کیا گیا ہے ۔

نقیب اللہ کے والد نے بیان میں کہا کہ 8 سے 9 سادہ لباس اہلکار ان کے بیٹے کو لے کر گئے ،نقیب اللہ کو بہت تلاش کیا لیکن وہ نہیں ملا۔

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنا اللہ عباسی نے اس موقع پر کہا کہ تحقیقات سے ثابت ہوگیا کہ نقیب اللہ کو بے گناہ مارا گیا،تفتیشی ٹیم نے چند گھنٹوں میں بتادیا تھا کہ پولیس مقابلہ جعلی تھا ۔

سپریم کورٹ کی ہدایت پر راؤ انوار کا نام پہلے ہی ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا جاچکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.