الیکشن کمیشن 2 فروری کو سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کرے گا

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دے دی ,سینیٹ الیکشن کا شیڈول دو فروری کو جاری کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق 11 مارچ کو 104 میں سے سینیٹ کے 52 ممبران ریٹائرڈ ہو رہے ہیں جن میں پنجاب اور سندھ سے 12،12،خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے 11،11 سینیٹرز ریٹائر ہورہے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے 26 ممبران میں سے 18 سینیٹرز، مسلم لیگ (ن) کے 27 میں سے 9 سینیٹرز ریٹائر ہورہے ہیں جب کہ اسلام آباد سے 2 اور فاٹا سے بھی 4 سینیٹرز ریٹائر ہوجائیں گے۔ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کے طاہرمشہدی، نسرین جلیل اور فروغ نسیم بھی ریٹائر ہونے والوں میں شامل ہیں جب کہ اسحاق ڈار، نزہت صادق، کامران مائیکل، ذوالفقارکھوسہ اور نثارمیمن بھی ریٹائر ہوجائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہیکہ سینیٹ انتخابات کے لیے آراو اور ڈی آر او کیناموں کوحتمی شکل دے دی گئی ہے، فاٹا کی 4 نشستوں پر انتخاب کے لیے ایڈیشنل ڈی جی الیکشن کمیشن بطور ریٹرننگ افسر تعینات ہوں گے جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.