راؤ انوار کا نام ای سی ایل میں شامل,سپریم کورٹ کا راؤ انوار کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم

چیف جسٹس سپریم کورٹ نے تاریخ میں پہلی بار قواعد سے ہٹ کر خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے نقیب محسود قتل سے متعلق ازخود نوٹس سماعت کیلیے مقرر کیا۔ انہوں نے راؤ انوار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کاحکم دیا جس پر وزارت داخلہ نے راؤ انوار کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا ہے۔ چیف جسٹس نے ستائیس جنوری کو آئی جی سندھ، ایڈووکیٹ جنرل اور راؤ انوار کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ نقیب اللہ محسود قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت چوبیس جنوری کو ہونا تھی تاہم چیف جسٹس نے ایک روز پہلے ہی سماعت کرکے راؤ انوار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیا۔ دوران سماعت چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ راؤ انوار بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سنا ہے کہ جے آئی ٹی بنی ہے لیکن راؤ انوار اس میں پیش نہیں ہورہے۔ کیا راؤ انوار ابھی بھی ایس ایس پی ہیں۔ بعد میں عدالت نے کیس کی سماعت ستائیس جنوری تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.