خشک سردی کاخاتمہ، لاہورسمیت پنجاب کےمختلف علاقوں میں بارش, بوندا باندی کا سلسلہ دن بھر جاری

لاہورسمیت پنجاب کےمختلف علاقوں موسم سرما کی پہلی بارش نے رت ہی بدل دی، باغوں کےشہر میں صبح سویرے سے ہونے والی بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے جہاں خشک سردی کا خاتمہ ہوا ہے وہیں موسم مزید سرد ہو گیا.
صبح ہونے والی ہلکی بارش لاہور کے باسیوں کیلئے پریشانی کا سبب بھی بنی رہی ، جگہ جگہ کیچڑ اور سڑکوں پر پانی کھڑا ہونےسے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی، سکول جانے والے بچوں اور آفس جانے والوں کو شدید مشکلات کا بھی سامنا رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.