سونا چاندی

’’سر! میں کالم لکھنا چاہتا ہوں،
آپ کی طرح،
اور روزانہ لکھنا چاہتا ہوں۔
مجھے آپ کی رہنمائی چاہئے۔
یہ کیسے ممکن ہے؟
آپ روزانہ کیسے لکھ لیتے ہیں؟
میں روزانہ کیسے لکھ سکتا ہوں؟‘‘
میں نے پوچھا۔
منو بھائی اپنے مخصوص انداز میں ہنسے۔
پھر چشمہ صاف کر کے کہا،
’’مبشر! روزانہ لکھنا مشکل کام ہے۔
چند روز میں بندہ خالی ہو جاتا ہے۔
دو نکتے پلے باندھ لو۔
ایک، روزانہ لکھنے کے لئے روزانہ پڑھنا۔
دو، مختصر لکھنا۔
مطالعہ نہ کرنے والے کی طویل تحریر کوڑا کرکٹ بن جاتی ہے۔
مطالعہ کرنے والے کی مختصر تحریر سونا چاندی!‘‘.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.