مٹھاس

کل نیویارک میں کئی ملکوں کے پھل چکھنے کا موقع ملا۔
امریکہ کا سیب مزے کا تھا۔
فرانس کا آلوبخارا شیریں تھا۔
جنوبی افریقا کے انگور شہد جیسے تھے۔
حد یہ کہ اسپین کا ٹماٹر ذائقے دار تھا۔
لیکن بھارت کے آم میں مٹھاس نہیں تھی۔
فلپائن کے انناس میں رس کم تھا۔
برازیل کا پپیتا بے ذائقہ تھا۔
مصر کی اسٹرابری ترش تھی۔
میں نے ڈوڈو سے پوچھا،
’’بعض پھل میٹھے ہیں، بعض پھیکے، بعض کھٹے۔
ایسا کیوں ہے؟‘‘
ڈوڈو نے کہا،
’’جس ملک کے کسان خوش حال نہ ہوں،
اس کے پھلوں سے ذائقہ اٹھ جاتا ہے۔‘‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.