وجہ

’’کیا تم کبھی امریکا سے واپس آؤ گے؟‘‘
ڈوڈو نے فون پر پوچھا۔
’’ہاں، ضرور واپس آؤں گا۔‘‘
میں نے جواب دیا۔
’’والدین سے ملنے کراچی آؤ گے؟‘‘
’’والدین کا انتقال ہو چکا ہے۔‘‘
’’رشتے داروں سے ملنے آؤ گے؟‘‘
’’انھیں مجھ سے ملنے میں کوئی دل چسپی نہیں۔‘‘
’’دوستوں سے ملنے آؤ گے؟‘‘
’’دوست مصروف رہتے ہیں۔
کسی کے پاس ملنے ملانے کا وقت کہاں ہوتا ہے!‘‘
’’تو کیا محرم منانے آؤ گے؟‘‘
’’محرم منانے کربلا جاؤں گا۔
یہاں کیوں آؤں گا؟‘‘
’’پھر واپس کیوں آؤ گے؟‘‘
’’میری کتابیں کراچی میں رہ گئی ہیں۔
میں واپس ضرور آؤں گا۔‘‘.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.