امریکا نے فلسطین پناہ گزینوں کے لیے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے کے ساڑھے چھ کروڑ ڈالر کی امداد روک دی

ٹرمپ انتظامیہ نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کو چھ کروڑ ڈالر جاری کردیے ہیں تاہم مزید چھ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر روکنے کا اعلان کیا ہے.محکمہ خارجہ سے جاری بیان کے مطابق فنڈنگ کے تمام معاملے کا دوبارہ جائزہ لینے کی ضرورت ہے اور امریکا چاہتا ہے کہ فنڈنگ کے معاملے میں دیگر ممالک بھی زیادہ حصہ ادا کریں .دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئیتریس نے امداد کی کٹوتی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے کی جانب سے پناہ گزینوں کو فراہم کی جانے والی خدمات بہت اہمیت رکھتی ہیں اور امداد کٹوتی کی صورت میں ادارے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.