اسرائیل بھارت جنگی معاہدوں کیلئے تیار،مودی، بھارتی وزیراعظم میرے قریبی دوست ہیں، نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو بھارت کے ساتھ جنگی معاہدوں کے لئے دورئہ بھارت پر پہنچ گئے ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سفارتی پروٹوکول توڑتے ہوئے ائیر پورٹ پر نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ کا خود استقبال کیا ،صیہونی وزیراعظم کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا ، مودی نے روایتی انداز میں گلے لگایا ، اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ دورے میں 130کاروباری شخصیات پر مشتمل وفد میں عسکری کمپنیوں کے سربراہان بھی شامل ہے،یہ 15برس بعد کسی بھی اسرائیلی وزیر اعظم کا ہندوستان کا پہلا دورہ ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور جنگی سازوسامان کی فروخت کے معاہدے ہوں گے ، اسرائیلی وزیراعظم نے نئی دہلی آمد کے بعد مودی کے ساتھ پہلی جنگ عظیم کی یادگار کا دورہ کیا، دونوں رہنمائوں نے تین ماروتی چوک کا دورہ کیا اور وزیٹر بک میں اپنے تاثرات قلمبند کئے ، رات گئے مودی نے اسرائیلی وزیراعظم کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جس میں دونوں کے صرف اہلخانہ شریک ہوئے، نیتن یاہو اپنے اپنے6روزہ دورہ کے دوران دہلی ، آگرہ ، احمد آباد اور ممبئی جائیں گے، وہ ممبئی میں حملے کا نشانہ بننے والے یہودی مرکز اور تاج محل کا دورہ کریں گے اور ممبئی میں بھارتی فلم سازوں سے ملاقات بھی کریں گے، نیتن یاہو نے بھارت کو عالمی لیڈر قرار دیا اور کہا کہ ان کا دورہ عالمی، معاشی، سیکورٹی ، ٹیکنالوجی اور سیاحتی طاقت کیساتھ تعلقات مزید مضبوط کرنے کا موقع ہے،نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ مودی اسرئیل اور میرا قریبی دوست ہے، اس موقع پر مودی کا کہنا تھا کہ آپ کا دورہ بھارت تاریخی اور بہت اہم ہے، نیتن یاہو نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات بھی کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اتوار کو بھارت کے دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے ہیں۔یہ 15برس بعد کسی بھی اسرائیلی وزیر اعظم کا ہندوستان کا پہلا دورہ ہے ۔ اس سے پہلے 2003 میں اسرائیل کے اس وقت کے وزیر اعظم ایریل شیرون ہندوستان آئے تھے ۔گزشتہ برس جولائی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے تاریخ رقم کرتے ہوئے اسرائیل کا دورہ کیا تھا اور وہ صیہونی ریاست کا دورہ کرنے والے پہلے بھارتی وزیراعظم بن گئے تھے ۔ دورئہ بھارت کیلئے روانگی سے قبل نیتن یاہو نے کہا کہ ان کا یہ دورہ بھارت جیسی عالمی معاشی، سیکورٹی، ٹیکنالوجی اور سیاحتی قوت کے ساتھ تعاون بڑھانے کا موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی اسرائیل اور میرا قریبی دوست ہے۔ مودی نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آپ کا دورہ بھارت تاریخی اور بہت اہم ہے۔ یہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو مزید مضبوط کرے گا۔ نیتن یاہو بھارت کا دورہ کرنے والے دوسرے صیہونی وزیراعظم ہیں۔ نیتن یاہو کے ساتھ دورے میں ایک بڑا تجارتی وفد بھی شامل ہے۔ ٹیکنالوجی، زراعت اور دفاع کے شعبوں کے اہم سربراہان بھی اسرائیلی وفد میں شامل ہے۔ تل ابیب بھارت کے ساتھ معاہدوں کا خواہاں ہے۔ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دفاع، زراعت، توانائی، ایوی ایشن اور سینما پروڈکشن کے شعبوں میں بھی معاہدے کئے جائیں گے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دورئہ بھارت کا مزا اس وقت کرکرا ہوگیا تھا جب انڈیا نے رواں ماہ اسرائیل کی سرکاری کمپنی سے 8 ہزار ٹینک شکن میزائلوں کی خریداری کا معاہدہ منسوخ کردیا تھا۔ بھارتی فوج اور حکومت 50 کروڑ ڈالر کے اس معاہدے کی بحالی پر بھی بات چیت کررہی ہے۔ اسرائیل بھارت کو ہتھیار برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے اور ہر سال انڈیا کو اوسطً ایک ارب ڈالر کا فوجی سازوسامان فروخت کرتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.