ٹوئٹر نے ‘سیو فار لیٹر‘ فیچر کی آزمائش شروع کر دی

ٹوئٹر نے فیس بک اور انسٹاگرام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے نئے ’سیو فار لیٹر‘ فیچر کی آزامائش شروع کر دی ہے اس فیچر کی مدد سے صارفین اپنی پسندیدہ ٹوئٹس کو بعد میں دیکھنے یا پڑھنے کے لیے محفوظ کر سکیں گے ’سیو فار لیٹر‘ یعنی کسی بھی پوسٹ کو بعد میں دیکھنے کے لیے محفوظ کرنے کا فیچر پہلے ہی انسٹاگرام اور فیس بک صارفین کو دستیاب ہے تاہم ٹوئٹر پر یہ فیچر موجود نہیں تھا۔
ٹوئٹر نے صارفین کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے اب یہ اس فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے اور اس وقت یہ فیچر مخصوص ٹوئٹر صارفین کو مل چکا ہے۔
ٹوئٹر کے ہیڈ آف پراڈکٹ کیتھ کولمین اور پروڈکٹ منیجر جیسر شاہ نے گزشتہ روز اپنی ٹوئٹ کے ذریعے صارفین کو آگاہ کیا کہ ٹوئٹر صارفین کو اب ’’سیف فار لیٹر’ کا آپشن دستیاب ہو گا جس کے ذریعے وہ اپنے پسندیدہ ٹوئٹ کو محفوظ کر سکیں گے پروڈکٹ منیجر جیسر شاہ نے بھی اس فیچر کے متعارف ہونے کی تصدیق ایک ٹوئٹ کے ذریعے کی اور اس فیچر کے استعمال کے طریقہ کار کو واضح کرنے کے لیے ایک ویڈیو بھی شیئر کی


یہ فیچر آزمائش کے بعد تمام ٹوئٹر صارفین کو جلد دستیاب ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.