اے ٹی ایم ہیک کرنے وا لے گرفتارچینی باشندوں کےخلاف مقدمہ درج

اے ٹی ایم ہیکنگ میں گرفتار چینی باشندوں کےخلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ ملزمان کی نشاندہی پر ڈیفنس میں پولیس اور ایف آئی کی کارروائی ‘لیپ ٹاپ اور دیگر ڈیوائسز برآمدکر لی گئیں ۔جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق یہ مقدمہ ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل میں درج کیا گیا۔ مقدمہ نجی بینک کی شکایت پر درج کیا گیا۔ دونوں ملزمان کوعبداللہ ہارون روڈسے گرفتار کیا گیا تھا۔ بدھ کے روزملزمان نجی بینک کی اے ٹی ایم سے ہیکنگ ڈیوائس نکالنے آئے تھے، جسے 3 دن پہلے نصب کیا گیا تھا۔ملزمان کو جب گرفتار کیاگیاتوانھیں اردو بھی بولنا نہیں آتی۔ اس سے تفتیش کے لئے پولیس نے مترجم بلالیا۔ ملزمان کی نشاندہی پر ڈیفنس میں پولیس اور ایف آئی نے کارروائی کرتے ہوئے لیپ ٹاپ اور دیگر ڈیوائسز برآمد کرلیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں