ملتان:موسمی انفلوئنزا کا ایک اور مریض دم توڑ گیا،جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہوگئی

نشتر اسپتال میں موسمی انفلوئنزا وائرس میں مبتلا ایک اور مریض دم توڑ گیا. 25 دن میں اس وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 19 ہوگئی ۔اسپتال ذرائع کے مطابق دم توڑنے والی 45 سالہ مریم کا تعلق ملتان سے ہے۔ملتان کے نشتر اسپتال میں اس وقت بھی موسمی انفلوئنزا میں مبتلا 28 مریض زیرِعلاج ہیں۔گزشتہ 25 دنوں میں موسمی انفلوانزا کے شبہ میں 137 مریضوں کو نشتر اسپتال لایا گیا ہے، جن میں سے اب تک 67 افراد میں انفلوانزا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.