عدلیہ مخالف تقریر:وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی نااہلی کیلئے درخواست دائر

سیالکوٹ میں عدلیہ مخالف تقریر پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی نا اہلی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔سول سوسائٹی کی آمنہ ملک نے ایڈوکیٹ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ وزیر اعظم نے سیالکوٹ میں اپنی تقریر میں کہا کہ پانامہ فیصلہ ردی کی ٹوکری میں جائے گا۔ وزیر اعظم کو ملک کا سربراہ ہونے کے ناطے ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں لہذا انکے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت شاہد خاقان عباسی کو نااہل قرار دے اور پیمرا کو توہین عدالت تقاریر نشر کرنے سے روکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.