چیف جسٹس کا سندھ میں ڈبے کے ناقص دودھ کی فروخت کا نوٹس

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے سندھ میں ڈبے کے ناقص دودھ کی تیاری اور فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے سماعت ہفتے کوکراچی رجسٹری میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے ٹیٹرا پیک دودھ بنانے کے عمل میں نقائص کا ازخود نوٹس لیا ہے اور اس کیس کی سماعت کھلی عدالت میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیف جسٹس 13 جنوری کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ازخود نوٹس کیس کی سماعت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.