عوام کو مظاہروں پر اکسانے کاالزام، احمدی نژاد گرفتار

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق ایرانی صدر احمدی نژاد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ایران میں گزشتہ دو ہفتوں سے جاری مہنگائی کے خلاف مظاہرے اب حکومت مخالف تحریک میں تبدیل ہوچکے ہیں، ان مظاہروں اور احتجاجی ریلیوں میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے متعدد واقعات میں 22 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے جب کہ سیکڑوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق صدر محمود احمدی نژاد کو شیراز شہر سے گرفتار کیا گیا اور ان پر جنوبی شہر بوشہر میں دیئے گئے بیان کے بعد عوام کو مظاہروں پر اکسانے کاالزام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.