انڈیا میں 20 جنوری سے اذانوں کی آوازیں نہیں آئیں گی

بھارتی ریاست اترپردیش میں 20 جنوری سے اذانوں کی آوازیں نہیں آئیں گی۔حکام نے مساجد، مندر اور گرجا گھروں سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ریاست میں 20 جنوری سے پبلک ایڈریس سسٹم ہٹا دیئے جائیں گے جس کے بعد مساجد میں اذان کے لیئے بھی لاؤڈ اسپیکر استعمال نہیں ہوسکیں گے۔
واضح رہے کہ 20 دسمبر کو الہ آبادہائی کورٹ کے لکھنؤ بینچ نے ریاستی حکومت سے استفسار کیا تھا کہ آیا مساجد، مندروں اور گرجا گھروں میں لاؤڈ اسپیکرز اور پبلک ایڈریس سسٹم انسٹال کرنے کے لیے اجازت طلب کی گئی تھی یا نہیں۔
عدالت کی جانب سے 10 صفحات پر مشتمل آرڈر میں نے ریاستی حکومت کو حکم دیا گیا تھا کہ ایسے تمام مذہبی یا عوامی مقامات کی نشاندہی کی جائے جہاں بغیر اجازت لاؤڈ اسپیکرز لگائے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.