امریکہ ترکی کیخلاف خطرناک سازشیں کر رہا ہے: طیب اردگان

استنبول (آئی این پی ) ترک صدر رجب طیب اردگان نے امریکہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سازشیں کرتی چلی آ رہی ہیں۔ انہوں نے ایک ترک بنکار محمد حاکان اتیلا پر نیویارک کی ایک عدالت کی طرف سے ایران پر امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کے الزام میں مقدمہ چلانے کی مذمت کی۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں ترک صدر نے کہا حال ہی میں امریکی حکومت نے ہمارے خلاف سازشوں کا ایک سلسلہ شروع کر رکھا ہے، ان میں خطرناک عدالتی اور اقتصادی سازشیں بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.