ملتان میں سیزنل انفلوئنزا سے متاثرہ ایک خاتون انتقال کرگئی ، ہلاکتوں کی تعداد17ہوگئی

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ملتان میں موسمی انفلوئنزا کے باعث حالیہ دنوں میں ہلاکتوں کی تعداد17ہوگئی۔ ترجمان محکمہ صحت نے بتایا کہ ملتان کے نشتر ہسپتال میں موسمی انفلوئنزا سے متاثرہ ایک خاتون انتقال کرگئی جس کے بعد 23روز کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 17ہوگئی ہے۔23روز کے دوران موسمی انفلوئنزا کے 104مشتبہ کیسز سامنے آئے جب کہ گزشتہ روز سے موسمی انفلوئنزا کے مزید 6مشتبہ مریض ملتان کے نشتر اسپتال لائے گئے۔ترجمان محکمہ صحت نے بتایا کہ اب تک 47افراد میں موسمی انفلوئنزا کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ اس مرض کے باعث اب تک 17افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔محکمہ صحت کی جانب سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کا کہا جارہا ہے اور اسپتالوں میں انلفوئنزا کے مریضوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.