رول ماڈل

’’آپ بڑی ہو کر کیا بننا چاہتی ہیں؟
کون ہے آپ کا رول ماڈل؟‘‘
میں نے میڈیا سائنسز کی طالبات سے پوچھا۔
’’میں فلم پروڈیوسر بننا چاہتی ہوں۔
شرمین عبید چنائے ہیں میری رول ماڈل۔‘‘
ایک لڑکی نے بتایا۔
’’میں نیوز اینکر بننا چاہتی ہوں۔
عائشہ بخش ہیں میری رول ماڈل۔‘‘
دوسری طالبہ نے اعلان کیا۔
ایک لڑکی خاموش بیٹھی تھی۔
میں نے پوچھا،
’’ملیحہ! تم کیا بننا چاہتی ہو؟‘‘
وہ شرما کے بولی،
’’میں خانہ دار خاتون بننا چاہتی ہوں۔‘‘
مجھے ہنسی آ گئی،
’’یعنی تمہارا کوئی رول ماڈل نہیں ہے؟‘‘
ملیحہ نے جھٹ کہا،
’’ہیں ناں زبیدہ آپا!‘‘.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.