ٹرولنگ

’’ہمارے پاس واشنگٹن تک مار کرنے والا میزائل ہے۔‘‘
شمالی کوریا کے صدر نے ٹوئٹ کیا۔
’’ہمارے پاس پیانگ یانگ کو تباہ کرنے والا میزائل ہے۔‘‘
امریکہ کے صدر نے ٹوئٹ کیا۔
’’ہمارے پاس ایٹم بم ہے۔‘‘
کم جونگ ان نے ٹوئٹ کیا۔
’’ہمارے پاس اصلی ایٹم بم ہے۔‘‘
ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ کیا۔
’’ہم امریکہ کو تباہ کر دیں گے۔‘‘
ایک اور ٹوئٹ آیا۔
’’ہم شمالی کوریا کو مٹا دیں گے۔‘‘
جوابی ٹوئٹ کیا گیا۔
’’کیا امریکہ شمالی کوریا جنگ ہونے والی ہے؟‘‘
میں نے پوچھا۔
ڈوڈو نے ہنس کر کہا،
’’جنگ کرنے والے ٹوئیٹر پر شیخی نہیں بگھارتے۔‘‘.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.