ایرانی حکومت نے سوشل میڈیا تک رسائی کو محدود کر دیا

تہران: ایران کے حکام نے انسٹاگرام اور ٹیلیگرام فوٹو شیئرنگ ایپس تک صارفین کی رسائی کو محدود کر دیا ہے۔ ایراں کے نشریاتی ادارے کے مطابق تہران حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹیلیگرام ایپس کے ذریعے مظاہروں کی تصاویر کو آن لان کیا گیا ہے۔ ٹیلی کام کے ایرانی وزیر جواد آذری نے کہا ہے کہ ٹیلیگرام ادارہ انقلاب مخالف ہے اور مظاہرین کو مشتعل ہونے کی ترغیب دے رہا ہے۔ ٹیلیگرام کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پاول دوروف نے صارفین کی رسائی کو کنٹرول کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.