ملک و قوم کی فلاح اور ترقی کا واحد راستہ جمہوریت کا تسلسل ہے، بروقت الیکشن کے انعقاد میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوششیں عروج پر ہیں اور ان کا حصہ عوامی خدمت کے مشن میں مکمل ناکام فلاپ اور ذہنی طور پر شکست تسلیم کرچکے ہیں، قوم کے بدترین ٹھکرائے ہوئے مایوس لوگ قومی مینڈیڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کے لئیے چور راستے تلاش کررہے ہیں، حمزہ شہباز

میڈیا کے سوال پر جواب دیتے ہوئے حمزہ شہباز نے باور کروایا کہ ملک و قوم کا بہترین مستقبل اور ترقی جمہوریت کے تسلسل میں پنہاں ہے، ، جیسے درخت کے تناور ہونے اور پھل لگنےمیں وقت لگتا ہے اسی طرح لیڈر کو بننے میں بھی وقت لگتا ہے انہیں یکدم گملوں میں نہیں اگایا جاسکتا، اگر ہر بار جمہوریت کے درخت کو عین بارآور ہوتے ہی اکھاڑ دیا جائے تو اس کے ثمرات ضائع ہوجاتے ہیں، یہ ملک و قوم کے ساتھ صریح زیادتی ہے، جمہوری فیصلے قوم کا بنیادی حق ہے جسے تسلیم کیا جانا ضروری ہے، تمام جماعتوں اور اداروں کو آئین پاکستان پر کاربند رہتے ہوئے ملک و قوم کے لئیے مثبت کردار ادا کرنا چاہئیے اس کے سوا فلاح کا دوسرا راستہ نہیں ہے،
وہ آج لاہور سے لیگی ایم پی اے غزالی بٹ کے بیٹے کی شادی پر مبارکباد دینے ان کی رہائش گاہ پر آئے ہوئے تھے
حمزہ شہباز کا سازشی عناصر اور ان کے ہمنواؤں کے غیر جمہوری رویوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایسے رویوں سے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے والوں نے خود اپنا نقصان زیادہ کیا ہے اور ان ذہنی طور پر شکست خوردہ عناصر کے لئیے بظاہراشاروں اور ناجائز غیبی امداد کے انتظار کے سوا کوئی آس اور امید ہی باقی نہیں بچی
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت کے امتحان میں مکمل فلاپ اور ناکام لوگ جن کے پلے ذرہ برابر بھی کارکردگی نہیں وہ دن رات عوامی مینڈیڈیٹ پر شبخون مارنے کے چور راستے ڈھونڈھنے ، ناجائز گٹھ جوڑ اور یقینی ناکامی کی صورت میں الیکشن بروقت انعقاد روکنے کی غیرآئینی غیراخلاقی کوششوں میں مصروف ہیں ان شاءاللہ الیکشن 2018 اگر بروقت ہوسکے تو ان میں اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان مسلم لیگ (ن) فخریہ کارکردگی کے ساتھ قوم کے سامنے پیش ہوگی اور ہمیں یقین ہے کہ انشاءاللہ ہم سرخرو ہوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.